بالی ووڈ فلم باہو بلی ٹو4مئی سے چین میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی

پیر 23 اپریل 2018 13:49

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اپریل2018ء) بھارتی باکس آفس پر ہنگامہ مچانے والی فلم باہو بلی 2 کو 4مئی سے چین میں ریلیز کیا جائے گا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق باکس آفس پر کامیابی کے ریکارڈ بنانے والی فلم باہو بلی ٹو کی انتظامیہ نے فلم کو چین میں ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے ور اب دیکھنا یہ ہے کہ 'باہو بلی ٹو خانز کا ریکارڈ توڑنے میں کامیاب ہوتی ہے یا نہیں۔

(جاری ہے)

باہو بلی ٹو کے باکس آفس پر 1500 کروڑ روپے سے زائد بزنس کرکے بھارتی سینما میں نئی تاریخ رقم کی۔ جاپان میں بھی ریلیز کے بعد فلم نے کامیابی کے جھنڈے گاڑے تھے اور اب فلم 4 مئی کو چین کے سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ واضح رہے کہ ایس ایس راج مولی کی ہدایتکاری میں بننے والی اداکار پرابھاس کی یہ فلم 'باہو بلی کا سیکوئل ہے جو گذشتہ سال اپریل میں ریلیز کی گئی تھی ۔

متعلقہ عنوان :