صداقت علی راناکا نیاویڈیوالبم’’اک سجن ہندا سی‘‘مکمل ،جلدریلیزہوگا

پیر اپریل 13:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل2018ء) معروف فوک گلوکار صداقت علی رانا نے اپنا نیا ویڈیوالبم’’اک سجن ہندا سی‘‘کی ریکارڈنگ گزشتہ روز مقامی اسٹوڈیومیں مکمل کرلی،اس البم کے لئے گیت معروف شعراء کرام ایم اے تبسم،ارشادسندھو،جاویداقبال بھٹی سے لکھوائے گئے ہیں،،موسیقی صداقت علی رانا نے خود مرتب کی ہے،اس ویڈیوالبم کی عکسبندیملک بھرکے خوبصورت مقامات پر کی جائے گی جس میں نامورومعروف فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کرینگے،مکمل ہونے کے بعد اس ویڈیوالبم کو آرایس گولڈ ریلیزنگ کمپنی ملک بھرمیں ریلیزکرے گی۔

متعلقہ عنوان :