وزارت منصوبہ بندی،ترقی و اصلاحات نے پی ایس ڈی پی کے تحت کیڈ ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے اڑھائی ارب روپے کے فنڈز جاری کردیئے

پیر اپریل 13:56

وزارت منصوبہ بندی،ترقی و اصلاحات نے پی ایس ڈی پی کے تحت کیڈ ڈویژن کے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل2018ء) وزارت منصوبہ بندی،ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ میں ترقیاتی پروگراموں میں کیڈ ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طورپر اب تک 2 ارب 50 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی پروگراموں کے لئے 5 ارب 18 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے پاک سیکرٹریٹ میں مسجد کی اپ گریڈیشن کے لئے 14کروڑ، پمز میں نان ریڈی ایشن ڈائیگناسٹک سروس کی اپ گریڈیشن کے لئے 10 کروڑ، ایف الیون ون میں ہوم اکنامکس کالج کے لئے 25کروڑ 36 لاکھ، اسلام آباد میں 200سکولوں کی اپ گریڈیشن اور تزئین و آرائش کے لئے ایک ارب 74کروڑ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔