وفاقی حکومت نے سی پیک کے تحت مہمند ایجنسی میں مومند انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کے لئے کام کی رفتار تیز کردی

پیر 23 اپریل 2018 13:56

وفاقی حکومت نے سی پیک کے تحت مہمند ایجنسی میں مومند انڈسٹریل اسٹیٹ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) وفاقی حکومت نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت مہمند ایجنسی میں مومند انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کے لئے کام کی رفتار تیز کردی ہے۔

(جاری ہے)

فاٹا کے ترقیاتی ادارے کے منیجر برائے منصوبہ بندی و ترقی غوث الرحمن کے مطابق یہ منصوبہ سات ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ صنعتی علاقے کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے لئے گرڈ اسٹیشن نصب کردیاگیا ہے جبکہ صنعتی علاقے کو جانے والی سڑکوں کو مکمل کیا جارہا ہے۔منصوبے سے علاقے میں روزگار کے 18 ہزار نئے مواقع پیدا ہوںگے۔