شور سے آگاہی کا عالمی دن پرسوں منایا جائیگا

پیر اپریل 13:59

فیصل آباد۔23 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل2018ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں شور سے آگاہی کا عالمی دن (انٹر نیشنل نائزاوئیر نیس ڈے )پرسوں 25اپریل بروز بدھ کو منایا جا رہاہے ۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں فیصل آباد سمیت صوبہ بھر کے دیگر ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز پر خصوصی تقریبات منعقد ہوں گی جبکہ اس موقع پر واکس، سیمینارز، کانفرنسز ،مذاکروں کا اہتمام بھی کیا جائے گا جس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے ماہرین، دانشور اور ماحولیات ایکسپرٹ خطاب کریں گے۔

مذکورہ دن اقوام متحدہ کے زیر اہتمام 1970ء سے ہر سال باقاعدگی کے ساتھ 25 اپریل کو منایا جاتا ہے جس کا مقصد شور سے پیدا ہونے والی ماحولیاتی آلودگی ، اس کے انسانی صحت اور جنگلی حیات پر مضر اثرات سمیت دیگر امور کے بارے میں عوام میں شعور پیدا کرنا ہے۔ اس موقع پر الیکٹرانک میڈیا خصوصی پروگرامات نشر کرے گا جبکہ پرنٹ میڈیا میں بھی خاص مضامین کی اشاعتوں کا اہتمام کیا جائیگا۔