خریف سیزن کے دوران 3لاکھ من سے زائد معیاری سبزیوں کے حصول کیلئے بیج کی فراہمی کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے

پیر 23 اپریل 2018 13:59

فیصل آباد۔23 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) محکمہ زراعت نے خریف سیزن کے دوران 3لاکھ من سے زائد معیاری ، تازہ اور آرگینک سبزیوں کے حصول کیلئے کچن گارڈننگ پروگرام کے تحت بیج کی فراہمی کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں ۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت کے ذرائع نے بتا یا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں کچن گارڈننگ پروگرام کو خصوصی اہمیت دی جا رہی ہے تاکہ عوام کو گھریلو سطح پر از خود کاشت کی گئی سستی ، معیاری سبزیاں دستیاب ہو سکیں۔

انہوںنے بتا یا کہ اس مقصد کیلئے اعلیٰ ترین معیار کا بیج حاصل کیا گیا ہے جس کے پیکٹ تیار کر کے عوام کو فراہم کئے جائیں گے۔انہوںنے بتا یا کہ کچن گارڈننگ پروگرام کے تحت ایک مرلہ سے لے کر 5مرلہ تک کے گھریلو پلاٹس میں بھی بآسانی سبزیوں کی کاشت کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :