کاشتکاروں کو دھان کے بیج کی تیاری میں خصوصی احتیاط برتنے کی ہدایت

پیر 23 اپریل 2018 13:59

فیصل آباد۔23 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو دھا ن کے بیج کی تیاری میں خصوصی احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ کاشتکار دھا ن کی فصل کو بکا ئنی اورپتوں کے بھورے دھبوں کی بیماریوں سے بچانے کیلئے 1کلو گرام بیج کو 2 سے اڑھائی گرام تک پھپھوندی کش زہر لگانے کے بعد پنیری کاشت کریں تاکہ دھان کی فصل کو نقصان پہنچنے کا خدشہ نہ رہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ جن علاقوں میں کدو کے ذریعے پنیری کاشت کی جاتی ہے وہاں بیج کو پھپھوندی کش دوائی والے محلول میں 24گھنٹے تک بھگو کر رکھا جائے اور اس کے بعد بیج کو نکال کر سایہ دار جگہ پر رکھنے کے بعد انگوری مارے ہوئے بیج کا چھٹہ دیا جائے ۔انہوںنے کاشتکاروں کو ہدائت کی کہ وہ پھپھوندی کش زہر کا انتخاب مقامی زرعی ماہرین کے مشورہ سے کریں تاکہ بعد میں انہیںکسی مالی نقصان کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

متعلقہ عنوان :