کپاس میں کرائی سوپرلا اور ٹرائیکوگراما کے کارڈ لگا کر مفید کیڑوںکی تعداد بڑھا تے ہوئے فصل کے دشمن کیڑوں کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے ،زرعی ماہرین

پیر 23 اپریل 2018 13:59

فیصل آباد۔23 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ماہرین زراعت نے کہا ہے کہ کپاس کی بہتر فصل کے حصول اور مناسب نشو ونما کیلئے مقررہ کھادوں کا بر وقت استعمال اور جڑی بوٹیوں کی تلفی ضروری ہے جبکہ فصل میں مفید کیڑوں سے دشمن کیڑوں پر کنٹرول کرنا بھی ممکن بنایا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ کپاس میں کرائی سوپرلا اور ٹرائیکوگراما کے کارڈ لگا کر مفید کیڑوںکی تعداد بڑھا کر نہ صرف فصل کے دشمن کیڑوں کو مؤثر طور پر کنٹرول کیا جاسکتا ہے بلکہ اس سے ماحول کو آلودہ ہونے سے بھی بچایا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نباتاتی جوئیں سفید مکھی تھرپس اور دیگر رس چوسنے والے کیڑوںکی پہچان ضروری ہے تاکہ ان بروقت تدارک کیا جاسکے۔ انہوں نے کہ کھیت سے جڑی بوٹیوں کی تلفی اور پودوں کی بہتر نشوونما کیلئے مناسب کھادوں کا استعمال و اجزائے صغیرہ زنک ، بوران، میگنیشیم سلفیٹ کا سپرے وائرس کے اثرات کو ختم کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہفتہ میں دو بار پیسٹ سکاؤٹنگ کر کے معاشی حد کو مد نظر رکھ کر سپرے مشین میں ہالوکون نوزل لگا کر پودوں کے ہر حصے پر صبح و شام سپرے کیا جائے تاکہ بہتر پیداوار اور صحت مند فصل حاصل ہوسکے۔