کپاس کے کاشتکاروں کیلئے سیمینارز کا انعقاد شروع کر دیا گیا

پیر اپریل 13:59

فیصل آباد۔23 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل2018ء) محکمہ زراعت کے زیراہتمام تحصیل سمندری میں کپاس کے کاشتکاروں کیلئے سیمینارمنعقدہواجس میں کسانوں کو بہتراور ریکارڈ فصل کیلئے مفید مشوروں سے آگاہ کیاگیا ۔ اس موقع پر محکمہ زراعت کے ڈویژنل و ضلعی حکام نے کسانوں کوکپاس کی فصل کی ٹیکنالوجی اورکسان پیکج کے تحت کاشتکاروں کی فلاح وبہبود کے اقدامات پربریفنگ دی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر محکمہ زراعت توسیع کے افسران اور ساڑھے چار سو سے زائد کاشتکار موجود تھے۔ زرعی افسران نے کپاس کے کاشتکاروں سے کہا کہ وہ زیادہ پیداوار کے حصول کیلئے محکمہ زراعت کے مشوروں پر عمل پیرا ہوں ۔انہوں نے کسان پیکج کے اہم نکات پر روشنی ڈالی اوربتایا کہ محکمہ کے افسران اور سٹاف ممبران کسانوں کوان کی دہلیز پر رہنمائی فراہم کررہے ہیں۔اس موقع پر کاشتکاروں نے معلوماتی سیمینار کے انعقاد کو سراہا

متعلقہ عنوان :