کماد کے کاشتکاروں کو گوڈی اور نائٹروجن کھاد کی دوسری قسط ڈالنے کے بعد آبپاشی کی ہدایت

پیر 23 اپریل 2018 13:59

فیصل آباد۔23 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) کماد کے کاشتکاروں کوفصل کی گوڈی اور نائٹروجن کھاد کی دوسری قسط ڈالنے کے بعد آبپاشی کی بھی ہدایت کی گئی ہے تاکہ فصل کی بڑھوتری مزید بہتر ہو سکے۔

(جاری ہے)

ماہرین زراعت نے بتایاکہ چونکہ موسم گرما کاآغازہونے کے باعث دھوپ کی شدت بڑھتی جارہی ہے اس لئے بروقت آبپاشی نہ کرنے سے فصل کو نقصان پہنچ سکتاہے۔

انہوںنے کہاکہ اپریل و مئی کے مہینوں میں دو سے تین پانی 20سے 30دن کے وقفہ سے لگانا اشد ضروری ہیں تاہم موسم کی شدت یا بارشوں وغیرہ کی صورت میں آبپاشی کے دورانیہ میں کمی بیشی کی جاسکتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ اس وقت فصل کی گوڈی سے جہاں فالتو جڑی بوٹیاںتلف ہو جائیں گی وہیں کھاد ڈالنے اور آبپاشی کے بھی مفید نتائج حاصل ہوںگے۔

متعلقہ عنوان :