طیبہ تشدد کیس ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ نے سنگل بنچ کا فیصلہ معطل کر دیا

سابق جج راجہ خرم اور اہلیہ ماہین ظفر کی سزا معطل ، مزید سماعت مئی کے دوسرے ہفتے تک ملتوی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر اپریل 13:38

طیبہ تشدد کیس ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ نے سنگل بنچ کا فیصلہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 اپریل 2018ء) : طیبہ تشدد کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ نے سنگل بنچ کا فیصلہ معطل کر دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن پر مشتمل ڈویژن بنچ نے طیبہ تشدد کیس کے ملزمان کی سزائیں معطل کر دیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے طیبہ تشدد کیس میں سابق ایڈشنل سیشن جج راجہ خرم اور اہلیہ ماہین ظفر کو ایک ، ایک سال قید اور 50 ہزار روپے جُرمانے کی سزا سنائی تھی۔ ملزمان نے سزا کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ سے رجوع کیا تھا۔ ڈویژن بنچ نے ملزمان کی سزائیں معطل کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت کو مئی کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کر دیا۔

متعلقہ عنوان :