سی پیک پاکستان کو ترقی کا پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے ،ْ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

پیر 23 اپریل 2018 14:02

سی پیک پاکستان کو ترقی کا پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے ،ْ وزیراعظم شاہد خاقان ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سی پیک پاکستان کو ترقی کا پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے ،ْ سی پیک کے ذریعے افغانستان اور مغربی چین کو بھی رسائی مل سکے گی۔ پیر کو سی پیک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سی پیک کے ذریعے افغانستان اور مغربی چین کو بھی رسائی مل سکے گی، افغانستان سمجھتا ہے سی پیک سے افغانستان کو بھی فائدہ پہنچے گا۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک حقیقت بن رہا ہے ،ْ2 پاور پراجیکٹ عملی شکل اختیار کررہے ہیں، سی پیک پاکستان کو ترقی کا پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے، اس کے تحت ٹرانس میشن لائنیں بچھائی جا رہی ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ سی پیک کے تحت پراجیکٹس معاشی اورماحولیاتی تسلسل کے اصولوں پربن رہے ہیں اور منصوبے کے تحت تاجروں کو کاروبار بڑھانے میں بھی مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تین سال پہلے سی پیک کا کسی کو پتہ نہیں تھا ،ْچینی صدر نے ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کے تحت علاقائی روابط کا منصوبہ پیش کیا سی پیک وقتی نہیں بلکہ نسلوں کا منصوبہ ہے سی پیک نہ صرف پاکستان بلکہ افغانستان اور وسط ایشیاء کی ریاستوں کو بھی دنیا سے منسلک کرے گا۔ اس منصوبے سے توانائی‘ انفراسٹرکچر سمیت دیگر سہولیات میسر آئیں گی۔ سی پیک دو ملکوں کے درمیان شراکت داری کا منصوبہ ہے اس سے پاکستان کو ترقی کی بنیاد ملی ہے۔