امریکی قائمقام وزیر خارجہ ایلس ویلز کی سیکرٹری خارجہ سے ملاقات ،ْ

پاک امریکہ تعلقات میں کشیدگی کم کر نے پر گفتگو

پیر 23 اپریل 2018 14:10

امریکی قائمقام وزیر خارجہ ایلس ویلز کی سیکرٹری خارجہ سے ملاقات ،ْ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء) امریکی قائم مقام وزیر خارجہ ایلس ویلز اورسیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کے درمیان ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات میں کشیدگی کم کر نے اور پاکستان پر سفارتی حدود و قیود کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا جبک ۔

(جاری ہے)

پیر کو ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق قائم مقام امریکی وزیر خارجہ ایلس ویلز اسلام آباد پہنچیں۔ ایلس ویلز نے دفتر خارجہ میں سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایلس ویلز کے دورہ کے دوران پاک امریکہ حالیہ تنائو اور پاکستان پر سفارتی حدود و قیود کا معاملہ زیر غور آیا۔ ایلس ویلز نے صورتحال بہتر بنانے کے حوالے سے تجاویز پر تفصیلی گفتگو کی۔