جون تک پارک کا کام مکمل کیاجائے ،ْوزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی چنار باغ ایریا میں زیر تعمیر فیملی پارک میں جاری کام کامعائنہ کے موقع پر گفتگو
پیر 23 اپریل 2018 14:10
(جاری ہے)
وزیر اعلیٰ نے دریا کے کناروں میں گندگی اور دریا کے پانی کا آلودہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ محکمہ کو ہدایت کی کہ دریا سے ملحق تعمیرات کرنے والوں کو پابند بنایا جائے کہ نکاسی آب کا نظام دریا میںنہ ڈالیںاور کچرا دریا میں پھینکنے پر بھی پابندی عائد کی جائے ،ْدریا سے ملحق ایریا میں گرین بیلٹ تعمیر کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں دریا اور آبی گزر گاہوں میں تجاویزات کو روکا جائے اور تجاویزات کے خاتمے کیلئے آپریشن میں مزید تیزی لائی جائے۔
دریا سے ملحق تعمیرات کیلئے نقشے کی منظوری جی ڈی اے سے لازمی کرائی جائے۔ بعد ازاں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے گلگت میں سیوریج ٹریمنٹ پلانٹ پر جاری کام کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے این ایل سی کے متعلقہ آفیسران کو ہدایت کی کہ ستمبر تک سیوریج ٹریمنٹ پلانٹ کا کام مکمل کیاجائے۔ اس منصوبے سے زون 2 اور 3 گلگت سٹی کے عوام کو درپیش سیوریج کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل ہوجائیگا ،ْ سیوریج ٹریمنٹ پلانٹ کی تعمیر گلگت سٹی کی 2035ء تک کی آباد ی کو مدنظر رکھ کر کی جا رہی ہے ،ْ سیوریج کا منصوبہ انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے لہٰذا سیوریج کے منصوبے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی ،ْ کام کے معیار کو ہرصورت یقینی بنایا جائے۔ سیوریج ٹریمنٹ پلانٹ سے ملحق علاقے میں پارک تعمیرکیا جارہاہے سرکاری زمینوں پر تجاویزات کا خاتمہ کیا جائے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے گلگت بائی پاس روڈ کے سروے کا کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ
-
ایرانی صدر کی مزار اقبالؒ پر حاضری ، فاتحہ خوانی کی ،پھولوں کی چادر چڑھائی
-
ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان کے دوسرے مرحلے میں لاہور پہنچ گئے ، دفتر خارجہ
-
بجلی کی اوور بلنگ پر ایف آئی اے اور لیسکو نے معاملات طے کرلیے
-
جب تک ظلم سہتے رہیں گے ظلم جاری رہے گا،علیمہ خان
-
آئی ایم ایف کے ساتھ طویل مدتی پروگرام ضروری ہے ، پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے ، زراعت کا شعبہ 5 فیصد کی شرح سے نمو کررہا ہے، وزیرخزانہ کا خطاب
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
وزیر اعظم کاٹیکس کیسز میں دانستہ التوا ء کا نوٹس
-
حکومت بالکل ناکام ہو چکی، ان کو سارے کیسز واپس لینے ہوں گے، شیخ رشید احمد
-
پمز ہسپتال کے ڈاکٹروں نے بشریٰ بی بی کو خوراک میں احتیاط کرنے کا مشورہ دیدیا
-
ایرانی صدرڈاکٹرسیدابراہیم رئیسی کی لاہور آمد،وزیر اعلی پنجاب مریم نوازنے پرتپاک استقبال کیا
-
اطالوی شہرمیں رات بارہ بجےکے بعد آئس کریم کی فروخت پر پابندی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.