قومی ہاکی ٹیم کا فٹنس کیمپ یکم مئی سے شروع ہو گا

پیر 23 اپریل 2018 14:10

لاہور۔23 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کیلئے قومی ہاکی ٹیم کا فٹنس کیمپ یکم مئی سے ایبٹ آباد میں منعقد ہو گا۔

(جاری ہے)

15 مئی تک جاری رہنے والے اس کیمپ میں آرمی انسٹرکٹرز کھلاڑیوں کو ٹریننگ دیں گے، کیمپ کا مقصد کامن ویلتھ میں سامنے آنے والی فٹنس کمز وریوں پر قابو پانا ہے، مجموعی طور پر 25 کھلاڑی شریک ہوں گے، فٹنس کیمپ ختم ہونے کے بعد کراچی میں ٹریننگ کا سلسلہ شروع ہوگا،چیمپئنز ٹرافی 23 جون سے یکم جولائی تک ہالینڈ میں ہوگی۔

متعلقہ عنوان :