نیشنل سینئرز کرکٹ کپ راشد لطیف اکیڈمی نے جیت لیا

پیر 23 اپریل 2018 14:10

لاہور۔23 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام 19 ویں نیشنل سینئرز کرکٹ کپ 2017-18 کا گرینڈ فائنل لوائی اسٹیڈیم نیا ناظم آباد کراچی میں راشد لطیف کرکٹ اکیڈمی سینئرز اور اوکاڑہ سینئرز کے درمیان کھیلا گیا جو کہ راشد لطیف اکیڈمی نے 102 رنز سے جیت کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا، تفصیلات کے مطابق راشد لطیف اکیڈمی نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 30 اوورز میں 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر 249 رنز بنائے، محمد رضوان نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 75، کپتان عاصم جاہ 57، قمر ابراہیم 36 اور آصف صدیقی نے 34 رنز بنائے، اوکاڑہ سینئرز کی طرف سے محمد حفیظ نے 3/43 اور خالد حسین نے 2/39 وکٹ حاصل کیں، جواب میں اوکاڑہ سینئرز تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 147 رنز بناسکی، ارشاد احمد نے 60 اور محمد حفیظ نے 30 رنز بنائے، راشد لطیف اکیڈمی کی طرف سے ندیم خان نے 3/35 اور آصف جاہ نے 2/28 وکٹ حاصل کیں۔

متعلقہ عنوان :