وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت توانائی بارے کابینہ کمیٹی کا اجلاس،

کراچی میں بجلی کے بحران، بجلی کی موجودہ پیداواری صورتحال کا جائزہ لیا گیا

پیر 23 اپریل 2018 14:14

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت توانائی بارے کابینہ کمیٹی کا ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) کراچی میں بجلی کے بحران کے پیش نظر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پیر کو یہاں توانائی کے بارے میں کابینہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی جو گورنر ہائوس میں منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں گورنر سندھ محمد زبیر، وزیراعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، وفاقی وزیر بجلی اویس لغاری، وزیر مملکت بجلی عابد شیر علی، وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ متفاح اسماعیل اور دیگر سینئر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران ملک میں بجلی کی موجودہ پیداواری صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔