امریکا اور اس کے اتحادی شام میں کردوں کو اسلحہ اور تربیت فراہم کررہے ہیں۔ترک صدر

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر اپریل 13:51

امریکا اور اس کے اتحادی شام میں کردوں کو اسلحہ اور تربیت فراہم کررہے ..
انقرہ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 اپریل۔2018ء) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا اور اس کے اتحادی شام میں کردوں کو اسلحہ اور تربیت فراہم کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے ایک ٹی وی انٹرویو میں الزام عائد کیا کہ امریکا اور اس کے اتحادی شمالی شام میں کردوں کو اسلحہ اور تربیت فراہم کررہے ہیں اور حال ہی میں اسلحے سے بھرے پانچ ہزار ٹرک شمالی شام روانہ کئے گئے۔ترک صدر نے کہا کہ خطے میں خطرات ہمارے اسٹریٹجک پارٹنرز سے ابھررہے ہیں ،امریکا اور اس کے اتحادی ہمیں رقم کے عوض بھی اسلحہ فروخت کرنے پر راضی نہیں ہیں تاہم وہ کرد باغیوں کو اسلحہ فراہم کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :