خیبرپختونخواکی2200 پولیس اہلکاروں کی ضلعی ہیڈکوارٹرزمیں واپسی

پیر 23 اپریل 2018 14:14

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) چیف جسٹس آف سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں خیبر پختونخوا پولیس فورس نے سب سے زیادہ سکیورٹی اہلکار واپس بلا لئے۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق اب تک صوبہ بھر میں مختلف شخصیات کی سکیورٹی پر مامور 2200 سے زائدپولیس اہلکاروں نے اپنے اپنے ضلعی ہیڈکوارٹرز میں واپسی کی رپورٹ کردی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کے دورہ پشاورکے موقع پر آئی جی خیبرپختونخواصلاح الدین احمدنے عدالت میں رپورٹ پیش کی کہ صوبے کی تین ہزار کے قریب نفری اہم شخصیات کی سکیورٹی پر مامور ہے جس پر چیف جسٹس نے فوری طور پر نفری واپس بلانے کے احکامات جاری کئے تھے۔