پشاورپولیس قتل کے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا ، ملزم مقتول کا بھائی نکلا

پیر 23 اپریل 2018 14:14

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) پشاورپولیس نے چند یوم قبل تھانہ پشتہ خرہ کے حدود میں اندھے قتل کا سراغ لگا کر ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا ملزم مقتول کا بھائی نکلا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق18اپریل کو مدعی علی گوہر ولد علی اکبر سکنہ ولی آباد نے تھانہ پشتہ خرہ میں رپورٹ درج کہ جوہر علی بیٹے کی شادی تھی اور رشتہ دار ان کی مہندی کی تقریب کر کے جب فارغ ہو کر واپس جا رہے تھے مقتول بیٹا بلال رشتہ داران کیساتھ باہر گیا تھا فائر نگ کی آواز سن کر باہر آیا تو بلال خون میں لت پت پڑا تھا جس کو ملزم یا ملزمان نے اسلحہ آتشین سے فائر نگ کر کے قتل کیا ہے ،ایس ایس پی آپریشن جاوید اقبال نے اندھے قتل کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی کینٹ، اے ایس پی حیات آباد کی نگرانی میں ،ایس ایچ او پشتہ خرہ اعجاز خان ،اوآئی آئی پشتہ خر ہ سید عمر خان بمعہ دیگر نفری پولیس پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جنہوں نے پیشہ ورانہ مہارت سے تفتیش کر کے آندھے قتل کا سراغ لگا کر ملزم مقتول کا بھائی جوہر علی ولد علی گوہر سکنہ ولی آباد کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے آلہ قتل 30 بور پستول برآمد کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :