سپرنگ کیو کشن کائی کرا ٹے چمپیئن شپ اختتام پذیر

پیر 23 اپریل 2018 14:14

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) خیبر پختونخواء فل با ڈی کنٹیکٹ کیوکشن کا ئی ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام سپرنگ کیو کشن کائی کرا ٹے چمپیئن شپ اختتام پذیر ہوئی ۔ اس چمپیئن شپ میں پنجاب ، اسلام آباد ، فا ٹا اور خیبر پختونخواء کی مرد و خوا تین کھلاڑیوں نے حصہ لیا ۔ چمپیئن شپ کے چیف ارگنائیزر نگ سیکرٹری صدف خان جو کیو کشن کائی و ووشو خواتین کی انچارج بھی ہے ۔

چمپیئن شپ ریفری ججز کے فرائض شی ہان عمل گل آفریدی ،سینسی محمد نعیم ،سینسی عبدالصمد ،سینسی میاں وحید شاہ ،ناصر شینواری ، عابد کوبرا ، منگل شنواری ، عباد اللہ ، شفیق آفریدی ،وکیل آفریدی اور عامر آفریدی نے انجام دئے ۔ جنانچہ 55کلو گرام میں عصمت اللہ نے پہلی ،ھارون نے دوسری، اعلیٰ نور نے تیسری اور سید رسول نے چوتھی پوزیشن حاصل کی ۔

(جاری ہے)

65کلو گرام سے زیادہ ویٹ میں وقا ر نے پہلی ، امجد علی نے دوسری ، عابد نے تیسری اور عباس نے چوتھی پوزیشن حاصل کی ۔جبکہ خواتین مقابلوں میں نادیہ نے پہلی ، کلثوم نے دوسری اور ماریہ نے تیسری پوزیشن حا صل کی ۔چمپیئن شپ کا افتتاح ڈا ئیریکٹر سپورٹس اینڈ کو چنگ سنٹر خیبر پختونخوا ء ممتا ز خان نے کیا جبکہ فائنل مقابلوں میں سٹیٹ لائف انشو رنس خیبر پختونخوا ء کے ریجنل ڈا ئیریکٹر خالد منصور مہمان خصوصی تھے ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے رحمت گل آفرید ی ، ممتاز خان اور خالد منصور نے کھلا ڑیوں کی شا ندار کار کردگی کو سراہا ۔اور کیا کہ پاکستان کو اندرونی و پیرونی خطرات کا مقابلہ کرنے کیلئے نو جوانوں کو کیوکشن کائی کرا ٹے سیکھنے کی ضرورت ہیں تاکہ وہ ملک و قوم کی خدمت کر سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ کچھ عرصہ پہلے لا زوال قربانیوں کی بدولت پشا و ر امن کا گہوا رہ بن گیا اور اب خواتین و حضرات کھلاڑی بے خوف اپنی صحت مندانہ سر گرمیوں میں مشغول نظر آتے ہیں ۔

رحمت گل آفریدی نے مہمانان گرامی اور منتظمین کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آ ئندہ بھی ایسے پروگراموں کو ارگنائز کیا جائے گا ۔ تاکہ نو جوانون اور بچے اپنی صلاحیتوں کا اظہا ر کر سکیں ۔ چمپئین کھلاڑیوں کو قومی اور بین الا قوامی مقابلوں میں ماضی کی طرح موا قع دئے جائینگے تاکہ ملک و قوم کیلئے اعزازات حا صل کر سکیں ۔

متعلقہ عنوان :