سید عطا المومن شاہ بخاری کی رحلت قومی سانحہ ہے،سید بخاری

اتحاد و یکجہتی کا استعارہ تھے،قائدین وفاق المدارس العربیہ پاکستان سید عطا المومن شاہ بخاری کی رحلت قومی سانحہ ہے،آپ کی رحلت سے پیدا ہونے والا خلا صدیوں پر نہیں کیا جا سکے گا،ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر

پیر 23 اپریل 2018 14:16

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء) وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر،مولانا انوارالحق،مولانا مفتی محمد رفیع عثمانی اور مولانا محمد حنیف جالندھری نے امیر شریعت سید عطا اللہ شاہ بخاری کے فرزند ارجمند سید عطا المومن شاہ بخاری کی رحلت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ سید عطا المومن شاہ بخاری کی رحلت قومی سانحہ ہے،سید بخاری اتحاد و یکجہتی کا استعارہ تھے،آپ کی رحلت سے پیدا ہونے والا خلا صدیوں پر نہیں کیا جا سکے گا۔

(جاری ہے)

پیرکو جاری بیان میں وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین نے امیر شریعت سید عطا اللہ شاہ بخاری کے خانوادہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں -وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین نے عطا المومن شاہ بخاری کی رحلت کو قومی سانزحہ قرار دیا اور کہا کہ آپ اتحاد و یکجہتی کا استعارہ تھے پوری عمر جہد مسلسل میں گزاری خاص طور پر عمر کے آخری حصے میں اہلسنت و الجماعت علما دیوبند کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کے لیے علالت کے باوجود جو کردار ادا کیا وہ آب زر سے لکھنے کے قابل ہی-سید عطا المومن شاہ بخاری کی باہمی اتحاد و یکجہتی کی فکر کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہی-وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین نے خانوادہ امیر شریعت سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا بھی کی-اتفاق سے وفاق المدارس کے سالانہ امتحانات کے پرچوں کی چیکنگ کے سلسلہ میں ملک بھر سے تشریف لائے ہوئے علما کرام اور مدرسین کی بڑی تعداد مولانا محمد حنیف جالندھری جنرل سیکرٹری وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی قیادت میں سید عطا المومن شاہ بخاری کی نماز جنازہ کے اجتماع میں شرکت کرے گی

متعلقہ عنوان :