سی پیک منصوبہ ہمارے خطہ میں گیم چینجر ثابت ہوگا‘وزیر سول ڈیفنس آزاد کشمیر

سی پیک منصوبہ پاکستان اور آزادکشمیر کے طلباء کے لیے ترقی کی نئی راہیں متعین کرے گااور طلباء میں سکالر شپ بھی دئیے جائیں گے‘چوہدری محمد مسعود خال

پیر 23 اپریل 2018 14:16

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء) آزادکشمیر حکومت کے وزیر سول ڈیفنس چوہدری محمد مسعود خالد نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ ہمارے خطہ میں گیم چینجر ثابت ہوگا۔سی پیک منصوبہ سے قریباًسات لاکھ براست اور لاکھوں بالواسطہ نوکریاں پیدا ہوں گی ۔ سی پیک منصوبہ پاکستان اور آزادکشمیر کے طلباء کے لیے ترقی کی نئی راہیں متعین کرے گااور طلباء میں سکالر شپ بھی دئیے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

پاکستان اور چین کی درسگاہوں کے باہمی اشتراک و تعاون سے اور طلباء گروپس کے تبادلہ سے پاکستان نوجوانوں کو ترقی اور خوشحالی کے سفر میں اپنا بھر پور حصہ ڈالنے کی ترغیب اور مہارت میسر آئے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آزاد خطہ کی تعمیر وترقی کے حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ چوہدری محمد مسعودخالد نے مزید کہا ہیکہ ملکی ترقی کے لیے اداروںکو مضبوط بنا کر ہی ایک اچھا نظام حکومت قائم کیا جاسکتا ہے ۔ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کی موجودہ حکومت نے میرٹ اور گڈ گورننس کا قیام کر کے حکومتی کارکردگی کو بہتر بنایا ہے اور عوام فلاح وبہبود کے منصوبے بروقت مکمل کیے گئے ہیں۔