شمالی کوریاکے اقدامات پر گہری نظر رکھیں گے، جاپانی وزیراعظم

پیر 23 اپریل 2018 14:20

ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) وزیراعظم شنزو آبے نے شمالی کوریا کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ جاپان شمالی کوریائی اقدامات پر گہری نظر رکھے گا۔

(جاری ہے)

ٹوکیو میں اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ وہ اس امر پر محتاط توجہ مرکوز رکھیں گے کہ آیا شمالی کوریا کے مذکورہ اعلان سے جوہری اور وسیع پیمانے پر تباہ کن ہتھیاروں اور میزائلوں پر مکمل، قابل تصدیق اور ناقابل تجدید خاتمے کی راہ ہموار ہوتی ہے۔

شنزو آبے نے کہا کہ رواں ہفتے کے آغاز میں ہونے والی جاپان امریکا سربراہ ملاقات میں شمالی کوریائی ممکنہ تبدیلیوں سے نبرد آزما ہونے کے حوالے سے مفصل بات چیت کی گئی ہے۔ جاپانی وزیر اعظم نے مزید کہا کہ مذکورہ بنیادی حکمت عملی پر عمل پیرا ہوتے ہوئے جاپان، امریکا اور جنوبی کوریا مل کر کام کریں گے۔

متعلقہ عنوان :