خاتون رپورٹر کو ہراساں کرنے کے الزام پر مستعفی ہونے کا اراداہ نہیں، جاپانی وزیر خزانہ

پیر 23 اپریل 2018 14:20

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) جاپان کے وزیرِ خزانہ تارو آسو نے کہا ہے کہ وہ مستعفی ہونے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔ امریکی خبررساں ادارے کے مطابق واشنگٹن میں نامہ نگاروں سے بات کر تے ہوئے انھوں نے کہاکہا کہ وہ اپنی وزارت سے مستعفی ہونے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ جی 20 اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

جاپان میں ایک اعلی شخصیت کی جانے سے خاتون رپورٹر کو ہراساں کرنے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وہ ٹیلی ویژن کی طرف سے وزارت کو بھیجے جانے والے احتجاجی مراسلے کے بارے میں آگاہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ احتجاج کو سنجیدگی سے لیتے ہیں اور اس معاملے میں نشریاتی ادارے کے مؤقف سے آگاہی وزارتی تحقیقات کا پہلا قدم ہے اور اس معاملے کی چھان بین کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :