افغانستان ، داعش نے میڈیکل کے پیشے سے وابستہ تین سگے بھائیوں کے سر قلم کر دیئے

پیر 23 اپریل 2018 14:20

جلال آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) افغانستان میں داعش نے میڈیکل کے پیشے سے وابستہ تین سگے بھائیوں کے سر قلم کر دیئے۔

(جاری ہے)

افغان حکام کے مطابق داعش کی طرف سے یہ وحشیانہ اقدام مشرقی صوبہ ننگرہار میں کیا گیا،پیر کو ننگر ہار کے گورنر کے ترجمان عطااللہ خوجیانی نے کہا ہے کہ ننگر ہار کے ضلع چپر ہار جو کہ اس وقت داعش کا گڑھ بن چکا ہے میں تین سگے نوجوان ڈاکٹر بھائیوں کے سر قلم کر دیئے گئے،ان میں سے ایک ڈاکٹر27 سالہ نثار طریلیوال پرائیویٹ کلینک چلا رہا تھا جبکہ اس کا بھائی 24 سالہ نعیم ویکسین مہم میں تھا اور 19 سالہ وہاب میڈیکل کا طالبعلم تھا۔

ان بھائیوں کے والد کوگذشتہ سال داعش نے سر قلم کر کے قتل کیا تھا۔دریں اثناء ایک اور واقعہ میں داعش نے اسی صوبہ کے ضلع رودت سے گیارہ کسانون کو اغواء کر لیا ہے جن میں سے دو کو بعد ازاں چھوڑ دیا گیا ہے۔ان دونوں واقعات بارے داعش کی طرف سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔