شہباز شریف کے بار بار کراچی کے چکر لگانے کی وجہ سامنے آ گئی

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان پیر اپریل 14:13

شہباز شریف کے بار بار کراچی کے چکر لگانے کی وجہ سامنے آ گئی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23اپریل 2018ء) گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کراچی کا دورہ کیا۔۔شہباز شریف اس سے کچھ دن پہلے پہلے بھی کراچی کا دورہ کر چکے ہیں۔جس متعلق گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی حامد میر کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو اب یہ دکھانے کی ضرورت ہے کہ وہ مسلم لیگ ن کے صدر بن گئے ہیں۔اسی لیے شہباز شریف خیبر پختونخوا بھی گئے اور اب بار بار کراچی بھی آ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اور شہباز شریف کراچی اس لیے جا رہے کیونکہ ان کی کوشش ہے کہ کراچی میں ایم کیو ایم کے ایک گروپ کے ساتھ کوئی سیٹ ایڈجسمنٹ ہو جائے۔اور اس طرح مسلم لیگ ن کو کراچی سے ایک دو سیٹیں مل جائیں گی۔اس کے علاوہ شہباز شریف سندھ میں ان لوگوں کے ساتھ اتحاد بنانے کے چکروں میں ہیں جن کے بارے میں ان کے بڑے بھائی نواز شریف کہتے ہیں کہ ان لوگوں کے اسٹیبلشمنٹ سے روابط ہیں۔ا س سے یہ بات بھی ظاہر ہوتی ہے کہ شہباز شریف کی پالیسی نواز شریف کی پالیس سے بلکل مختلف ہے۔