تحریک انصاف کی جانب سے 29اپریل کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی اجازت نہ ملنے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع

پیر اپریل 15:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل2018ء) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی نبیلہ حاکم علی نے تحریک انصاف کو29اپریل کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی اجازت نہ ملنے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کرادی جس میں کہا گیا ہے کہ حکومت غیر جمہوری اقدامات پر اوتر آئی ہے۔

(جاری ہے)

جلسے جلوس اور ریلیاں ہر جمہوری و سیاسی جماعت کا حق ہے۔۔ووٹ کو دینے دینے کے نعرے لگانے والے ایک بڑی سیاسی جماعت کو اس حق دینے کیلئے تیار نہیں۔حکمرانوں کے غیر جموہری رویوں کے سبب عوام کا جمہوریت سے اعتماد اٹھ رہا ہے۔لہذا یہ ایوان حکومت کے غیر جمہوری ہتھ کنڈوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے اور مطالبہ کرتا ہے کہ تحریک انصاف کو فی الفور مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت دی جائے۔