سائوتھ افریقہ ور ترکی سے بے دخل دو افراد لاہور ایئرپورٹ پر گرفتار

پیر اپریل 15:01

سائوتھ افریقہ ور ترکی سے بے دخل دو افراد لاہور ایئرپورٹ پر گرفتار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل2018ء) لاہور ایئرپورٹ پرامیگریشن حکام نے سائوتھ افریقہ ور ترکی سے بے دخل دو افراد کو گرفتار کر لیا ۔۔علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر امیگریشن حکام کی مزید کارروائیاں، ساتھ افریقہ اورترکی سے بے دخل 2پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

دونوں پاکستانی امارات ایئرکی پرواز624پر براستہ دبئی،، لاہور بھجوائے گئے۔گرفتارمسافروں میں ضمیرشاہ اورشہباز مجید شامل ہیں۔ ملزم ضمیرشاہ5لاکھ روپے ادا کر کے غیر قانونی طور پر سائوتھ افریقہ پہنچا تھا جبکہ ملزم شہباز مجید 15لاکھ روپے ادا کر کے غیرقانونی طور پر ترکی پہنچا اور یورپ جانے کی کوشش کی۔