قصور پولیس عدلیہ مخالف مظاہرے کی آڑ میں بے گناہوں کو پکڑ رہی ہے ‘ چوہدری منظور

پیر 23 اپریل 2018 15:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما چوہدری منظور نے کہا ہے کہ قصور پولیس نے عدلیہ مخالف مظاہرے کی مقدمے کی آڑ میں بیگناہوں کی پکڑ دھکڑ شروع کر دی اور مظاہرے کی قیادت کرنے والے لیگی ارکان رہا کر کے عام لوگ گرفتار کئے جا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ مظاہرین کی وڈیو ہونے کے اس باوجود پولیس غیرمتعلقہ لوگ پکڑ رہی ہے ،پولیس کارروائی دکھانے کیلئے اصل ملزموں کے بجائے انکے رشتہ داروں کو اٹھا رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پولیس عدلیہ مخالفین کیلئے عوام میں ہمدردیاں پیدا کرنے کیلئے دھڑا دھڑ گرفتاریاں کر رہی ہے ،پولیس حکام کو خبردار کرتے ہیں کہ کارروایاں ملزموں تک محدود رکھے ،وہ کونسلر اور عام شہری جو جلوس میں موجود نہیں تھے ان کی پکڑ دھکڑ بند کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :