سرور فائونڈیشن فر ی میڈ یکل کیمپ میں 12سے زائد مر یضوں کو مفت ادویات دی گئیں

ایسے علاقوں میں زیادہ کیمپ لگائے گے جہاں غر یب عوام بستے ہیں ‘مسز پروین سرور کی میڈیا سے گفتگو

پیر 23 اپریل 2018 15:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء) سماجی کارکن وائس چیئر پر سن سرور فائونڈ یشن مسز پروین سرور کی زیر نگرانی فر ی میڈ یکل کیمپ میں 1200سے زائد مر د خواتین اور بچوں کا فری میڈیکل چیک اور مفت ادویات بھی دی گئیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھٹہ چوک رمضان کالونی میں لگائے جانیوالے فری میڈ یکل کیمپ میں ڈاکٹر انیسہ فاطمہ ‘ڈاکٹر انعم سمیت دیگر ڈاکٹرز نے مختلف علاقوں سے آنیوالے مر یضوں کا فری میڈ یکل چیک اپ کیا اور مر یضوں کو مفت ادوایات دیں گئیں اس موقعہ پر میڈیا سے گفتگو کے دوران وائس چیئر پر سن سرور فائونڈ یشن مسز پروین سرورنے کہا کہ فری کیمپ میں زیادہ تعداد گندہ پانی پینے کی وجہ سے بیماریوں کا شکار ہونیوالے مر یضوں کی ہے جس سے ثابت ہو تا ہے کہ گندہ پانی ہی تمام بیماریوں کی بنیادی وجہ بن چکا ہے جس پر حکومتی ادارے کوئی توجہ نہیں دے رہے ۔

انہوں نے کہا کہ فری میڈ یکل کیمپ لگانے کا مقصد کسی قسم کی سیاست نہیں بلکہ ہم انسانیت کے جذبے کی خدمت کے تحت یہ کام کررہے ہیں اور فری میڈ یکل کیمپ لگانے کا سلسلہ ختم نہیں ہوگا بلکہ ہم نے فر ی میڈ یکل کیمپ لگانے کے عمل کو مزید تیزکر نے کا فیصلہ کیا اور ایسے علاقوں میں زیادہ کیمپ لگائے گے جہاں غر یب عوام بستے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :