Live Updates

گیا مسلم لیگ ن پیپلزپارٹی اور مسلم کانفرنس کے درجنوں کارکنان سونامی میں بہہ گئے

مسلم لیگ ن پیپلزپارٹی اور مسلم کانفرنس کے کارکنان نے اپنی اپنی جماعتوں سے دیرینہ وابستگی کو خیر آباد کہتے ہوئے تحریک انصاف میں شامل ہوگئے

پیر 23 اپریل 2018 15:01

ہٹیاں بالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء) تحریک انصاف کا سونامی وزیراعظم کے حلقہ انتخاب کے علاقہ گڑتھامہ کی پہاڑیوں سے ٹکرا گیا مسلم لیگ ن پیپلزپارٹی اور مسلم کانفرنس کے درجنوں کارکنان سونامی میں بہہ گئے‘مسلم لیگ ن پیپلزپارٹی اور مسلم کانفرنس کے کارکنان نے اپنی اپنی جماعتوں سے دیرینہ وابستگی کو خیر آباد کہتے ہوئے تحریک انصاف میں شامل ہوگئی.محمد افضل کیانی ِحق نواز کیانی.وقار احمد. محمد حسین.صاحبزاہ محمد ارشد.چوہدری صوبیدار(ر)دریاخان. محمد فاروق.میرزمان.محمود کیانی.صدیق کیانی.بدر صدیق کیانی.محمد عثمان.محمد شفیق کیانی ودیگر نے اپنی اپنی جماعتوں سے باقاعدہ مستعفی ہو کر اپنے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی.تحریک انصاف آزادکشمیر کے مرکزی نائب صدر امیدوار اسمبلی حلقہ پانچ ہٹیاں بالا چوہدری اسحاق طاہر ایڈووکیٹ.پارٹی رہنماؤں طیب منظور کیانی.راجہ عظیم زاہد ایڈووکیٹ.و دیگر کارکنان کے ہمراہ گڑتھامہ کے علاقہ پہنچے معزز ین علاقہ پارٹی کارکنان نے انکا شاندار استقبال کیا پھولوں کے ہار ڈالے دیگر جماعتوں کے کارکنان کی تحریک انصاف شمولیت کے موقع پر مرکزی نائب صدر وابق امیدوار اسمبلی چوہدری اسحاق طاہر ایڈووکیٹ نے کہا کہ تحریک انصاف کے قافلہ میں شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتے ہیں.تحریک انصاف میں نئے شامل کارکنان کو عزت احترام جائز مقام دینے کے ساتھ انکے حقوق کا بھر پور خیال رکھیں گے جس اعتماد کے ساتھ انہوں نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی انکے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے تحریک انصاف ایک نظریاتی تحریک اور نظریہ کا نام ہے تحریک انصاف کے کارکنان ووٹر سپورٹر کے لیے باعث فخر بات ہے کہ انکو عمران خان بیرسٹر سلطان محمود چودھری جیسی کرپشن سے پاک قیادت میسر ہے عمران خان نے جو عوام میں شعور اگائی بیدار کرنے عوام کو اپنے حقوق لینے اپنے حق کے لیے لڑنے آواز بلند کرنے کرپشن کے خلاف جنگ لڑنے کے لیے جو جدوجہد جاری رکھی ہے وہ ناقابل فراموش قابل تحسین ہی.وہ دن دور نہیں جب پاکستان میں تحریک انصاف عوامی طاقت کے ساتھ بر سر اقتدار اور عمران خان وزیراعظم ہونگی.عوام حقیقی معنوں میں تبدیلی محسوس کرینگی..آزادکشمیر میں.بھی انشاء اللہ تحریک انصاف ایک بڑی عوامی طاقت کے طور پر سامنے آئے گی بھاری مینڈیٹ کی کشتی میں سوراخ کسی وقت بھی ڈوب سکتی ہے آزادکشمیر مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کے اعتماد پر پورا نہیں اتر سکی اس موقع پر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے والے کارکنان نے چوہدری اسحاق طاہر ایڈووکیٹ کا بھر پور ساتھ دینے پی ٹی آئی کی مضبوطی پارٹی کا گراف بلند کرنے پارٹی کے لیے اپنی صلاحیتوں کو بروے کار لانے پارٹی کا نظریہ گھر گھر پہنچانے کاعزم ظاہر کیا�

(جاری ہے)

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات