حکومت خطہ کی تعمیر و ترقی عوامی مسائل کے حل، گڈ گورننس اور میرٹ کی بحالی کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے‘طاہر فاروق رئیسانی

پیر 23 اپریل 2018 15:02

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء) ڈسٹرکٹ کوآڈنیٹر ٹو وزیراعظم طاہرفاروق رائیسانی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی زیر قیادت مسلم لیگ ن کی موجودہ حکومت خطہ کی تعمیر و ترقی عوامی مسائل کے حل، گڈ گورننس اور میرٹ کی بحالی کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔ خصوصاًتعلیم اور صحت کے شعبوں میں بہتری کے لیے وزیر اعظم آزادکشمیر اور انکی ٹیم کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ تعلیم میں اصلاحات کے عمل سے جہاں آزاد کشمیر میں معیار تعلیم بہتر ہوگا وہاں تعلیم یافتہ طبقہ کو میرٹ کی بنیاد پر ملکی تعمیر وترقی کے عمل میں شرکت کے بھرپور مواقع ملیں گے آزاد کشمیر میں تعلیمی اداروں کی اپ گریڈیشن، سٹا ف کی کمی کو پورا کرنے کے علاوہ تعلیمی اداروں کی عمارات کی تعمیر وبحالی کے لیے خصوصی اقدامات کیے جارہے ہیں۔

تعلیمی اداروں میں اساتذہ اور سٹاف کی حاضری کو یقینی بنانے کے لیے بائیو میٹرک سسٹم متعارف کرانے کے علاوہ مقامی سطح پر عوامی نمائندوں اور زعماء کرام پر مشتمل کمیٹیاں بھی بنائی جائیں گی۔ آزاد کشمیر میں لٹریسی ریٹ شرح خواندگی پاکستان کے دیگر صوبوں سے زیادہ ہے اور اب معیار تعلیم میں بہتر ی کے لیے خصوصی پالیسی پر عملدرآمد کیا جارہا ہے۔