ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی راجہ عمران شاہین نے عطائی ڈاکٹروں کے گرد گھیرا تنگ کردیا‘ چناری میں دو جعلی ڈینٹل کلینک سیل

پیر 23 اپریل 2018 15:02

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء)ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی راجہ عمران شاہین نے عطائی ڈاکٹروں کے گرد گھیرا تنگ کردیا چناری میں دو جعلی ڈینٹل کلینک سیل کردیئے گئے تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی راجہ عمران شاہین کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر اوڑی سید شوکت گیلانی نے چناری میں اچانک نفری کے ہمراہ چھاپہ مارکردوجعلی ڈینٹل کلینک کو سیل کردیا جبکہ مزید ضلع بھر کے کلینک کو سیل کرنے کے احکامات بھی ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی راجہ عمران شاہین نے جاری کردیئے ہیں ۔