ووٹوں کے اندراج و درستگی کیلئے درخواستیں جمع کروانے کی کل آخری تاریخ ہے ،ترجمان الیکشن کمیشن

پیر 23 اپریل 2018 15:02

ووٹوں کے اندراج و درستگی کیلئے درخواستیں جمع کروانے کی کل آخری تاریخ ..
فیصل آباد۔23 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) الیکشن کمیشن ریجنل آفس فیصل آباد کے ترجمان نے بتایاکہ ووٹوں کے اندراج و درستگی کیلئے درخواستیں جمع کروانے کی کل 24اپریل بروز منگل کو آخری تاریخ ہے جس کے بعد کوئی نیا ووٹ درج یا درست نہیں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ جن شہریوں نے ووٹر لسٹوں پر اعتراضات کروائے ہیں ان پر ریوائزنگ اتھارٹیز 30اپریل بروز پیر تک فیصلے سنائیں گی جس کے بعد حتمی فہرستیں جاری کرکے ان فہرستوں کو کلوز کردیا جائے گا جبکہ آئندہ عام انتخابات انہی انتخا بی فہرستوں کے مطابق ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد ضلع میں الیکشن کمیشن نے 411ڈسپلے سنٹر قائم کر رکھے ہیں جہاں شہری ووٹر لسٹوں میں اپنے نام چیک کرکے کل دفتری اوقات کے اختتام تک کسی بھی قسم کا اعتراض جمع کرواسکتے ہیں۔