محکمہ صحت کا عطائی ڈاکٹروں اور نیم حکیموں کے خلاف کریک ڈائون جاری

پیر 23 اپریل 2018 15:02

فیصل آباد۔23 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) محکمہ صحت فیصل آباد کا عطائی ڈاکٹروں اور نیم حکیموں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے جس میں گزشتہ چند روز کے دوران 189کلینک سر بمہر ، 186کے چالانات ہیلتھ کیئر کمیشن پنجاب کو ارسال کر دیئے گئے ہیں جبکہ 17کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات کا اندراج کروانے کے علاوہ 8 عطائی ڈاکٹروں کے خلاف ڈرگ ایکٹ کے تحت بھی کاروائی کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کے ترجمان نے بتایا کہ ضلعی محکمہ صحت کے ڈرگ انسپکٹرز اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسرز ہیلتھ پر مشتمل چھاپہ مار ٹیمیں ضلع بھر میں عطائی ڈاکٹروں اور غیر قانونی کلینکس کے خلاف سرگرم عمل ہیں اور اسی سال جنوری سے اپریل تک مختلف علاقوں میں 327 میڈیکل کلینکس کی انسپکشن کی گئی اور غیر قانونی کلینکس / غیر مستند ڈاکٹروں کے خلاف متعلقہ قوانین کے تحت کاررائی عمل میں لائی گئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی ہدایت پر عطائی ڈاکٹروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کو مزید تیز کر دیا گیا ہے اور چھاپہ مار ٹیموں کی روزانہ کارکردگی کی کڑی مانیٹرنگ جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انسانی صحت سے کھیلنے والے عطائی ڈاکٹروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی اور اس غیر قانونی دھندے کا مکمل خاتمہ کر دیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :