ہارر فلم ’’سسپیریا‘‘ کے ریمیک کا کردار کرنے کے بعد اعصابی سکون کے لئے تھرا پی کرانا پڑی، ڈیکوٹا جانسن

پیر 23 اپریل 2018 15:04

ہارر فلم ’’سسپیریا‘‘ کے ریمیک کا کردار کرنے کے بعد اعصابی سکون کے ..
لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) ہالی وڈ اداکارہ ڈیکوٹا جانسن نے کہا ہے کہ ان پر ہارر فلم ’’سسپیریا‘‘ کے ریمیک کا کردار اتنا زیادہ اثر انداز ہوا کہ انہیں بعد ازاں اپنے سکون کے لئے تھراپی کرانا پڑی۔

(جاری ہے)

فلم ففٹی شیڈز آف گرے سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ ڈیکوٹا جانسن نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ہارر فلم ’سسپیریا‘‘کاکردار میں نے اتنا ڈوب کر کیا کہ فلم کی عکسبندی کے خاتمے کے بعد واپس اصل میں آنے کے لئے مجھے اپنی تھراپی کرانا پڑی لیکن مجھے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ میں اب اس پوزیشن میں ہوں کہ میں آگے نئی فلم میں بھی ایسے کردار ادا کرسکوں۔

متعلقہ عنوان :