والدین کے ساتھ رہ کر اکھٹے زندگی گزارنا خوشی کا باعث ہے، اجے دیوگن

پیر 23 اپریل 2018 15:04

والدین کے ساتھ رہ کر اکھٹے زندگی گزارنا خوشی کا باعث ہے، اجے دیوگن
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکار اجے دیوگن نے کہا ہے کہ والدین کے ساتھ رہ کر اکھٹے زندگی گزارنا خوشی کا باعث ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار اجے دیوگن نے گزشتہ روز والدین کی شادی کی 50ویں سالگرہ پر انسٹاگرام پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بعض اوقات حالات برے ہو جاتے ہے لیکن بعض اوقات ایک وقت میں خوشی زیادہ ملتی ہے، والدین کے ساتھ اکھٹے زندگی گزارنا خوشی کا باعث ہے۔ اداکار اجے دیوگن ان دنوں فلم ’’ٹوٹل دھمال‘‘ کی عکسبندی میں مصروف ہیں۔

متعلقہ عنوان :