رنبیر کپور نے سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میںکردار کے ساتھ انصاف کرنے کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑی، راج کمار ہیرانی

پیر 23 اپریل 2018 15:04

رنبیر کپور نے سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میںکردار کے ساتھ انصاف ..
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) بالی وڈ ہدایتکار راج کمار ہیرانی نے کہا ہے کہ اداکار رنبیر کپور نے اداکار سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں اپنے کردار کے ساتھ انصاف کرنے کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار راج کمار ہیرانی نے کہا ہے کہ اداکار رنبیر کپور بہت محنتی اداکار ہیں کیونکہ انہوں نے اداکار سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں اپنے کردار کے ساتھ انصاف کرنے کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں رنبیر کپور کے ساتھ کام کرنا پسند ہے اور ان کے دوبارہ کام ضرور کرنا چاہیں گے۔ فلم رواں سال 29جون کو ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :