شاہ رخ خان کے ٹویٹر پر مداحوں کی تعداد 35 ملین ہو گئی

پیر 23 اپریل 2018 15:04

شاہ رخ خان کے ٹویٹر پر مداحوں کی تعداد 35 ملین ہو گئی
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کے ٹویٹر پر مداحوں کی تعداد 35 ملین ہو گئی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کنگ خان اداکار شاہ رخ خان مصروف شیڈول کے باوجود اپنی ذاتی اور پیشہ وارانہ زندگی سے متعلق مداحوں کو اپ ڈیٹ رکھتے ہیں، انہوں نے ٹویٹر پر مداحوں کی تعداد 35 ملین ہونے پر وڈیو شیئر کی اور تمام مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ کام سے تھکے ہوئے ہیں لیکن آپ سب کی محبت کے باعث پھر سے انہیں یہ تھکن محسوس نہیں ہوتی۔

(جاری ہے)

انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ آگے بھی مداحوں کو خوش رکھیں گے۔ اداکار شاہ رخ خان ان دنوں ہدایتکار آنند ایل رائے کی ڈارف فلم ’’زیرو‘‘ کی عکسبندی میں مصروف ہیں جس میں ان کے ساتھ اداکارہ انوشکا شرما اور کترینہ کیف دکھائی دیں گی۔