تعمیر وطن پبلک سکولز اینڈ کالجز میں ایف ای/ایف ایس سی میں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ

180 نشستوں کیلئے 600 طلباء و طالبات نے ٹیسٹ میں حصہ لیا

پیر 23 اپریل 2018 15:04

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) تعمیر وطن پبلک سکولز اینڈ کالجز میں ایف ای/ایف ایس سی میں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ میں تل دھرنے کی جگہ نہ رہی۔ تعمیر وطن کے ترجمان کے مطابق اتوار کے روز تعمیر وطن میں ایف ایس سی پارٹI، پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، کمپیوٹر سائنس اور آرٹس کی 180 نشستوں کیلئے ایبٹ آباد بورڈ اور فیڈرل بورڈ سے میٹرک کے امتحانات دینے والی600 طلباء و طالبات نے انٹری ٹیسٹ میں حصہ لیا۔

طلباء و طالبات سے انٹرویو کی تاریخ24، 25 اور 26 اپریل مقرر کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

فائنل تنائج کا اعلان 27 اپریل بروز جمعہ کیا جائے گا۔ انٹری ٹیسٹ کی نگرانی تعمیر وطن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ملک محسن سعید اور ایڈمنسٹریٹر کم پرنسپل ملک احسن سعید کر رہے تھے۔ اس موقع پر ملک محسن سعید اور ملک احسن سعید نے یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ تعمیر وطن نے معیاری تعلیم کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا ہے، مستقبل کے معماروں کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ تعلیم ہی ان کا مشن رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ داخلوں کے حوالہ سے کوئی بھی طالب علم کسی قسم کی سفارش سے مکمل طور پر اجتناب کرے، سفارش کروانے والے طالب علم کو کسی صورت داخلہ نہیں دیا جائے گا۔