ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال ایبٹ آباد کے کوڑے سے نومولود بچے کی نعش برآمد

پیر 23 اپریل 2018 15:04

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) کینٹ پولیس کو ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال کے کوڑے کے ڈھیر سے نومولود بچہ کی نعش ملی ہے۔ بچہ کو گلا دبا کر قتل کرنے کے بعد ڈھیر پر پھینکا گیا تھا۔

(جاری ہے)

بچے کی نعش کی اطلاع ملتے ہی کینٹ پولیس کے اہلکاروں نے نعش کو قبضہ میں لے کر ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا جسے بعد ازاں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق بظاہر ایسا لگتا ہے کہ کسی کنواری لڑکی نے اپنا گناہ دنیا سے چھپانے کیلئے بچہ کو جنم دینے کے بعد مار کر ڈھیر پر پھینکا دیا تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :