حویلیاں سٹی ہسپتال میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد،

ایک ہزار مریضوں کا فری چیک اپ کیا گیا

پیر اپریل 15:07

حویلیاں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل2018ء) حویلیاں سٹی ہسپتال میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ کیمپ میں ایک ہزار کے قریب مریضوں کا ڈاکٹرز نے فری چیک اپ کیا۔ تفصیلات کے مطابق حویلیاں میں قائم جدید سہولیات سے آراستہ سٹی میڈیکل سنٹر میں فری میڈیکل کمپ کا اہتمام کیا گیا، ایک ہزارہ کے قریب مریضوں کا فری چیک اپ کیا گیا۔ اس کے علاوہ جن مریضوں کو ادویات تجوید کی گئیں، ان مریضوں کو فری ادویات بھی دیں گئیں۔

(جاری ہے)

جن مریضوں کو ٹیسٹ کی ضرورت تھی ان کے میڈیکل ٹیسٹ کئے گئے، کمپ میں ہزارہ کے مایہ ناز ڈاکٹرز نے مریضوں کا چیک اپ کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹرز سے چیک اپ کروانے والے مریضوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایک غریب آدمی اس دور میں اپنا علاج نہیں کروا سکتا، ہم سٹی ہسپتال کی انتظامیہ کے مشکور ہیں جنہوں فری میڈیکل کمپ کا انعقاد کیا اور غریب لوگ اس کمپ سے مستفید ہوئے۔ اس موقع پر ڈاکٹر نسیم نے میڈیا کو بتایا کہ ہمارا مقصد غریب لوگوں کو اچھا علاج فراہم کرنا تھا۔ اس ضمن میں مزید فری میڈیکل کمپ لگائے جائیں گے، نیز اوپی ڈی میں آنے والے مریضوں کیلئے فری ادویات کا انتظام کر رہے ہیں تاکہ غریب لوگوں کو سستا علاج فراہم کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :