کینٹ پولیس کی کارروائیاں،

بھاری مقدار میں چرس برآمد،7 منشیات فروش گرفتار کر لئے گئے

پیر اپریل 15:07

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل2018ء) کینٹ پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں چرس برآمد کر کے 7 منشیات فروش گرفتار کر لئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق ڈی ایس پی سرکل کینٹ اشتیاق خان کی ہدایت پر ایس ایچ او کینٹ سردار رفیق نے پولیس نفری کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیورں کے دوران منشیات فروش واجد علی ولد علی گل سے 930 گرام، وقاص ولد سلیم سے 2 کلو 8 گرام، کاشف ولد سلطان وحید سے 640، اکرم ولد ہاشم سے 1020 گرام، کامران عرف نوزی ولد گل حسین سے 930 گرام محمد اشفاق ولد محمد لطیف سے 95 گرام جبکہ یاسر رحیم ولد عبدالرحیم سے 95 گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کر کے ان کے خلاف زیر دفعہ 9A-9B-9C کے مقدمات درج کر کے ان کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی جس پر شہریوں نے ایس ایچ او کینٹ کو خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :