انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات پرسوں شروع ہوں گے، 228 امتحانی سنٹر قائم کر دیئے،کنٹرولر امتحانات ایبٹ آباد بورڈ

پیر اپریل 15:07

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل2018ء) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ایبٹ آباد کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات پرسوں بدھ سے شروع ہوں گے، امتحانات کیلئے ہزارہ بھر میں 228 امتحانی سنٹر قائم کر دیئے گئے ہیں، 220 سے زائد سنٹروںکی کیمرے کی مدد سے مانیٹرنگ کی جائے گی جس کیلئے بورڈ آفس میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے جس کی مانیٹرنگ کیلئے باقاعدہ سٹاف تعینات کر دیا گیا ہے، کنٹرول روم کی سربراہی چیئرمین بورڈ اور وہ خود کریں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار کنٹرولر امتحانات جہانزیب خان نے یہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ (کل) 25 اپریل سے شروع ہونے والے انٹر امتحانات میں 42 ہزار میل اور 30 ہزار 100 فی میل طالبات حصہ لیں گی جو 16 مئی کو اختتام پذیر ہوں گے جس کے بعد 19 مئی سے پریکٹیکل شروع ہوں گے جو ایک ہفتہ تک جاری رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امتحانی سنٹروں کی کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ کا مقصد طلباء و طالبات میں نقل کے رحجان کو ختم کرنا ہے اور اس رحجان کے خاتمہ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :