سی پیک سمٹ کل اختتام پذیر ہو گی

پیر 23 اپریل 2018 15:07

سی پیک سمٹ کل اختتام پذیر ہو گی
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) کراچی میں دو روزہ سی پیک سمٹ شروع ہو گئی ہے جو کل منگل کواختتام پذیر ہو گی۔ کانفرنس پاک چین اقتصادی راہداری سے متعلق ہونے والے بڑے ایونٹ میں سے ایک ہے جہاں عوام کو سی پیک کے مقاصد سے متعلق مکمل آگاہی اور اس کے جڑے منصوبے ون بیلٹ ون روڈ کے بارے میں بھی مکمل معلومات دی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

دو روزہ سمٹ میں معیشت پر ایک سمپوزیم منعقد ہوگا جس میں سابق گورنر اسٹیٹ بینک عشرت حسین اور سابق وزرائے خزانہ شوکت ترین اور عبدالحفیظ شیخ اظہار خیال کریں گے۔ یہ سمٹ منگل 24 اپریل تک جاری رہے گی جس کے دوسرے روز "چین کا نقطہ نظر" کے عنوان سے ایک سیشن منعقد کیا جائے گا ۔