موجودہ حکومت نے کراچی کو امن اور ترقی کا تحفہ دیا، توانائی کے بحران پر قابو پایا ، 1700کلومیٹر موٹرویز بنائیں

وفاقی وزیر داخلہ، منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال کا دائود ڈینٹل کالج کی نئی عمارت کے افتتاح کی تقریب سے خطاب

پیر اپریل 15:07

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل2018ء) وفاقی وزیر داخلہ، منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے کراچی کو امن اور ترقی کا تحفہ دیا، جب حکومت سنبھالی تو کراچی میں بد امنی تھی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دائود ڈینٹل کالج کی نئی عمارت کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے تختی کی نقاب کشائی کی اور کالج کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر دائود یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے کالج کی خدمات سے بھی آگاہ کیا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ جب 2013ء میں حکومت سنبھالی تو کراچی کے حالات انتہائی خراب تھے جسے ٹھیک کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کے ٹھوس اقدامات کی وجہ سے آج کراچی میں امن و خوشحالی کا دور شروع ہو چکا ہے ۔انہو ںنے کہا کہ حکومت نے قومی گرڈ میں 10ہزار میگاواٹ سے زائد بجلی شامل کی ہے جس سے ملک میں توانائی کے بحران پر قابو پایا گیا ہے۔ انہو ںنے کہا کہ موجودہ حکومت نے 1700کلومیٹر موٹرویز بنائیں۔

متعلقہ عنوان :