سکیورٹی اہلکار نے ڈاکٹر یاسمین راشد سے نواز شریف کو دلوں سے نکالنے کا نسخہ پوچھ لیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 23 اپریل 2018 14:31

سکیورٹی اہلکار نے ڈاکٹر یاسمین راشد سے نواز شریف کو دلوں سے نکالنے ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23اپریل 2018ء)  نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں موجود سکیورٹی اہلکار نے پی ٹی آئی کی رہنما  ڈاکٹر یاسمین سے سوال کیا کہ ڈاکٹر صاحبہ آپ ڈاکٹر ہیں تو  کیا آپ نے کوئی ایسا نسخہ تیار کیا ہے جو دلوں اور رگوں سے نواز شریف کے لیے محبت کو نکال سکے؟ جس کے جواب دیتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ انسان اپنی روزی کی پیش پیش میں اس طرح کی محبت رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

اور میں ایک بات پورے یقین سے کہہ دوں کہ جہاں تک نواز شریف سے محبت کا سوال ہے تو وہ آپ کے سامنے ظاہر ہے۔جب میں نے ن لیگ کے خلاف الیکشن لڑا تو اس میں پہلے 40 ہزار ووٹوں کو فرق تھا۔اور اس کے بعد صرف 14 ہزار ووٹوں کا فرق رہ گیا۔اور اس سے صاف ظاہر ہے کہ لوگوں کے دلوں سے نواز شریف کے لیے محبت آہستہ آہستہ جا رہی ہےجو کہ جلد ہی ختم ہو جائے گی۔ویڈیو ملاحظہ کیجئے: