کشمیریوں کا دشمن پاکستان کا دشمن اور پاکستان کا دوست کشمیریوں کا دوست ہے ، وزیر جیل خانہ جات محمد اسحق چوہدری

پیر اپریل 15:07

مظفرآباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل2018ء) آزادکشمیر حکومت کے وزیر جیل خانہ جات محمد اسحق چوہدری نے کہا ہے کہ کشمیریوں کا دشمن پاکستان کا دشمن اور پاکستان کا دوست کشمیریوں کا دوست ہے ۔ کشمیر ی اور پاکستانی قوم یک جان دوقالب ہیں ۔

(جاری ہے)

بھارتی حکمرانوں کا جنگی جنون اور مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی طرف سے جاری جنگی جرائم عالمی امن کے لیے شدید خطرہ ہیں، مقبوضہ کشمیر عملا ًفوجی چھائونی میں تبدیل ہو چکا ہے اور بھارتی مسلح افواج کے اندوہناک مظالم اور ہتک آمیز سلوک سے کشمیری نوجوان بندوق اٹھانے پر مجبور ہوئے ہیں ۔

وزیر جیلخانہ جات نے باور کروایا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس اور افواج کشمیری نوجوانوں کے صبر کا مزید امتحان نہ لیں۔ انہوں نے کشمیری نوجوانوں کو فرضی الزامات میں گرفتار کرنے اور جسمانی تشددسے نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی اور عالمی برادری اور اقوام متحدہ پر بھارتی مظالم کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا۔