میڈیکل کالج مظفرآباد کا 8کروڑ فنڈ کسی دوسرے علاقہ میں منتقل کرنا مظفرآباد کے طلباء کے ساتھ ناانصافی ہے، مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنمائوں اور سابق وزراء کا اظہار

پیر 23 اپریل 2018 15:07

مظفرآباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنمائوں سابق وزراء کرام پیر سید غلام مرتضیٰ گیلانی، دیوان علی خان چغتائی، شمیم علی ملک، راجہ ثاقب مجید، میر عتیق الرحمان، خواجہ محمد شفیق، انصر پیر زادہ، سید اظہر گیلانی ،شیخ مقصود احمد،سمعیہ ساجد ،اعجاز عباسی ،سید یاسر نقوی، میر امتیاز،سلیم اعوان،راجہ بشیر خان،سید غلام مصطفی نقوی، عاصم نقوی،ہارون آزاد ،خواجہ نعمان ،راجہ محسن مجید ،راجہ احسان حیدر قذافی الطاف ،عرفان جاوید عباسی ،راجہ عاقب سفیر و دیگر نے کہا ہے کہ میڈیکل کالج مظفرآباد کا 8کروڑ فنڈ کسی دوسرے علاقہ میں منتقل کرنا مظفرآباد کے طلباء کے ساتھ زیادتی ہے، مظفرآباد ڈویژن سے تعلق رکھنے والے ممبران اسمبلی اور وزراء کرام اپنی وزارتوں کے چکر میں لگے ہوئے ہیں ،مگر عوامی مسائل کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جا رہی ،انہوں نے کہا کہ میڈیکل کالج کی اپنی ضروریات ہیں جنہیں پورا کیا جائے،عملہ کو تنخواہیں دی جائیں اور جدید لیبارٹری قائم کی جائے اور طلبہ کا ہاسٹل بنا یا جائے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مظفرآباد کی قیادت کو اس حوالے سے احتجاج کرنا چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :